counter easy hit

سندھ اور پنجاب کرپشن کے گڑھ بن چکے ہیں،سید ظریف شاہ

said Zarif King

said Zarif King

پیرس(عمیر بیگ)بڑے بڑے گھپلے اور کرپشن کرنیوالی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے پائی پائی کا حساب لینا ہوگا ، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما سید ظریف شاہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ سندھ میں سرکاری اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا گیا ہے ، میرٹ کا جنازہ نکال دیا گیا ہے ، نوکریاں پیسوں پر دی جارہی ہیں، کرپشن اور بھتہ خوری عام ہو چکی ہے ، جیالے افسر شاہی سے مل کر کرپشن کررہے ہیں، سرکاری ٹھیکوں پر کمیشن مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں بھی سندھ جیسی صورتحال ہے لیکن پنجاب میں کرپشن مافیا کے خلاف کارروائیاں نہیں ہو رہیں،