پیرس (عمیر بیگ) ملک کولوٹ کر شریف خاندان نے بیرون ملک اثاثے بنائے۔کشکول توڑنے کی دعویدار حکومت نے غریبوں کا جینا محال کردیا ہے۔ قوم کے ہربچے کو قرضے میں جکڑ نے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو سکی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما سید ظریف شاہ نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ دنیا کے کرپٹ ترین افراد میں شریف خاندان کانام شامل ہونا عوامی خون نچوڑنے کی واضح مثال ہے۔