ممبئی (جیوڈیسک) اداکار سیف علی خان نے پروڈیوسر ایکتا کپور کے ساتھ تین فلمیں سائن کر لیں۔
بالاجی موشن پکچرز کے مطابق انھیں تین فلموں کے لیے اکٹھے سائن کیا گیا ہے جن میں سے ایک جاپانی تھرلر افیکٹ والی ہے جس کے لیے اداکار نے کک باکسنگ کی تربیت لینا بھی شروع کر دی ہے۔
فلم کی شوٹنگ مئی میں شروع ہوگی۔ اس فلم کی عکسبندی کے بعد اگلی فلم ’’ جگل بندی ‘‘ ہے جو سمیر شرما بنائیں گے۔