ننکانہ صاحب(عبدالغفار چوہدری)ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے تمام اے سی ورکنگ کنڈیشن میں کر کے الیکٹرک وائرنگ مکمل تبدیل کر دی گئی ہے۔ڈی سی او سائرہ عمرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میڈیکل وارڈ میں 4،سرجیکل میڈیکل روم میں 1، سی سی یو میں 2، بلڈ بنک میں 1، ایکسرے روم میں 1، لیبارٹری میں1، آپریشن تھیٹر میں3،وارڈز میں 10،میڈیسن سٹورز میں 2سمیت لیبر روم میں3ایئڑ کنڈیشنر ورکنگ حالت میں کر دیے گئے ہیں۔مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ننکانہ سائرہ عمر نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سرپرائز وزٹ کے دوران میڈیا کے نمائندوں اور مریضوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ڈی سی او سائرہ عمر نے مزید کہا کہ ہسپتال کی الیکٹرک وائرنگ مکمل طور پر تبدیل کر دی گئی ہے تاکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔سوئچ بورڈ بھی تبدیل کرنے کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔دریں اثناء ڈی سی او نے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اکرم چوہدری،ایم ایس ڈی ایچ کیو کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو ادویات کی فراہمی،آپریشن تھیٹر میں عملے کی ڈیوٹی،صفائی ستھرائی کی صورتحال کی بہتری کی جائے