مایہ ناز پاکستانی اداکارہ سجل علی نے معروف بالی ووڈ اسٹار سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی ڈیبیو فلم’دھڑک‘کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز سجل نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے جھانوی کپور کی ڈبییو فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ سجل نے مداحوں کے لیے جھانوی کپور اور فلم میں ان کے ساتھی اداکار ایشان کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، ’مجھے فخر ہے کہ جھانوی ڈیبیو فلم کر رہی ہے‘، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا، مجھے یقین ہے کہ وہ کسی بھی اسٹار سے زیادہ بہتر کام کریں گی۔