سپین(بیورو چیف) وزیر اعظم فیملی کے آف شور اکا ونٹس سامنے آنے کے بعد کے حالات نے ثابت کیا ہے کہ وزیر اعظم اپنے پاؤں پر خود ہی کلہاڑی مار نے کے ماہر ہیں۔پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے استحکام کیلئے انہیں بچایا لیکن وہ پھر غلط راستے پر نکل پڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے جنرل سیکرٹری ساجد گوندل نے ایک ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف قبل از وقت الیکشن کی تجویز پر مشاورت کر رہے ہیں ،جب بھی الیکشن ہوں گئے پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی