سپین(بیورو چیف)کشمیر ی شہداء کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا ،مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق فوری حل کیا جانا چاہئے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز بھارت کسی صورت بھی د بانہیں سکتا۔ان خیالات کا اظہار چوہدری ساجد گوندل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ برہان وانی نے کشمیر کی آزادی کی تحریک میں ایک نئی روح ڈال دی ہے۔