سپین(بیورو چیف)کرپشن کاخاتمہ پاکستان کے عوام کی آوازہے۔بلاول بھٹوکی قیادت میں ملک سے دہشت گردی، کرپشن کے خاتمے اورجمہوری اداروں کی مضبوطی کے سفر کا آغاز کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے جنرل سیکرٹری ساجد گوندل نے یس اُردو سے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کواپوزیشن کی بات مان کرپاناما پیپرزکی مکمل انکوائری کیلئے نئے ٹی آر اوز کے مطابق اپنے آپ کو پیش کرناچاہیے۔موجودہ حکمرانوں کوچاہیے کہ وہ آمرانہ رویے کے بجائے اس مسئلہ کوپارلیمنٹ کے فورم پرپیش کریں کیونکہ جب تک ملک سے کرپشن کاخاتمہ نہیں ہوگااس ملک میں اداروں پراعتماد کی فضا پیدانہیں ہوسکتی۔