سپین(بیورو چیف)اپوزیشن کا احتجاج نہیں بلکہ حکومتی ہٹ دھرمی جمہوریت کیلئے خطرہ بنتی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے جنرل سیکرٹری ساجد گوندل نے ایک ملاقات میں نمائندہ یس اپردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پانامہ لیکس کمیشن پر اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو متنا زعہ نہ بنائیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت چاہتی ہے کہ ملک میں جمہوریت کا تسلسل قائم رہے تو اسے تصادم کے راستے کو ترک کر نا ہو گا۔