سپین(بیورو چیف) پاناما لیکس نے کرپٹ قیادت کو بے نقاب کر دیا ، حکمران معصوم بننے کی بجائے پارلیمنٹ اور عوام کو حساب دیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے جنرل سیکرٹری ساجد گوندل نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک دولت کے انبار لگانے والے حکمران کس منہ سے دوسروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے رہے ہیں۔