سپین (بیورو چیف)حکمرانوں کی لوٹ مار پر قابو پالیا جائے تو پاکستان خوشحال اور ترقی یافتہ ہو جائیگا، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے جنرل سیکرٹری ساجد گوندل نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت، بے روزگاری کی بنیادی وجہ حکمران طبقہ کی کرپشن اور لوٹ مار ہے اگر کرپشن پر قابو پالیا جائے تو پاکستان خوشحال اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو سکتا ہے۔