سپین(بیورو چیف)ن لیگ کے دور حکومت میں ہر طرف لو ٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم ہے ،ملکی ادارے کرپشن کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں اورملک میں انصاف نا م کی کو ئی چیز نہیں ہے ، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے جنرل سیکرٹری ساجد گوندل نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیراہے ،ہر طرف سے عوام کا ہی خون نچوڑا جا رہا ہے ، مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ،ملک قرضے میں ڈوبا ہوا ہے ،غربت اوربے روزگاری میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔