سپین(نمائندہ خصوصی)1408 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان امڈ آئے گا جو سراسر عوام دشمنی ہے اور خودکشیوں میں اضافہ ہو جائیگا۔عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے جنرل سیکرٹری ساجد گوندل نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی نے خود کی تنخواہیں 400فیصد تک بڑھالیں لیکن دیگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنوں میں معمولی اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے مترادف ہے۔