سپین(بیورو چیف)نلیگ کی حکو مت عوا م کے بنیادی مسا ئل حل کر نے میں بری طرح نا کام ہو چکی ہے ، اس کے بلند بانگ دعوؤں کی قلعی حا لیہ بجٹ نے کھول دی ہے جس میں عوام پر نئے ٹیکس لگا ئے گئے ہیں ، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے جنرل سیکر ٹری ساجد گوندل نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مہنگا ئی ،لو ڈ شیڈنگ کے ستائے عوام اب پیپلز پارٹی کے عوام دو ست بجٹ کو یا د کر رہے ہیں۔