سپین(بیورو چیف) موجودہ حکومت ملک سے غربت نہیں غریب مکاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے ،ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے جنرل سیکرٹری ساجد گوندل نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملازم کش پالیسیوں کی وجہ سے وفاقی اور صوبائی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ حکومت کا ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں کا رویہ ختم ہونے میں نہیں آ رہا۔ حکومت نے سرکاری ملازمین کو مایوس کر دیا ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک سے غربت نہیں غریب مکاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے