سپین(بیورو چیف) وزیر اعظم نوازشریف اپنے خاندانی تشخص کو بچانے کے بجائے ملکی وقار کا خیال کریں، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے جنرل سیکرٹری ساجد گوندل نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف اپنے خاندانی تشخص کو بچانے کے بجائے ملکی وقار کا خیال کریں۔ وزیر اعظم کو مر ضی کے جج مقرر کرنے کا حق حاصل نہیں ،الزامات ثابت ہوئے تو وزیر اعظم گھر نہیں جیل جائیں گے۔