بارسلونا(ایس ایم حسنین)پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے مرکزی راہنما ساجدمحمود گوندل نے بارسلونا سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارسلونا حملے پر پوری انسانیت غم سے نڈھال ہے، انسانیت سوز واقعے نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دنيا میں سب سے زیادہ دہشتگردی سے مسلمان متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے آج بارسلونا ميں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی جمعے کے روز مذمت کی ہے۔ اور اپنے پیغام میں ہلاک شدگان اور متاثرين کے ساتھ اظہار افسوس کيااور کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف تمام ممالک کو متحد ہو جانا چاہيے۔