تبدیلی کے نام پر ایک اور باریاں لینے والے آگئے، حکومت کی نیت کچھ بھی ڈلیور کرنے کی نہیں لگ رہی، ساجد گوندل
بارسلونا(نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے سینئر راہنما ساجد گوندل نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر باریاں لگانے والے آچکے ہیں حکومت کی نیت سے صاف ظاہر ہے کہ اپنے دور میں وہ کوئی خاطر خواہ تبدیلی نہیں لائے گی اور نہ ہی عوام کے مسائل حل کرنے کے قابل ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کے آئینی ڈھانچے کو سبوتاڑ کرنے پر تلی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں سے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔پاکستان کی اسمبلیوں نے اٹھارہویں ترمیم کو متفقہ طور پر تسلیم کیا ہے مگر حکومت اس کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔ ۔بجلی، گیس اور اشیائے ضروریات کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں مگر حکمران سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔