پیرس( یس اردو نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے سابقہ جنرل سیکرٹری جناب ساجد گوندل نے خضدار میں زائرین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بعد پاکستان میں بھی مزارات مقدسہ پرخوفناک حملے شروع ہوگئے ہیں جو کہ ایک قابل تشویش بات ہے اور حکومت کیلئےلمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے سب حدیں پار کرلی ہیں ان کی بیخ کنی کرنے کیلئے سب اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا