سپین(بیورو چیف) پیپلز پارٹی شریف فیملی کے احتساب سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔وزیر اعظم کے خاندان کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کا حساب دینا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار ساجد حسین گوندل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سپین نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے بند نہ کیے تو پھر عوام سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہیں، لیگی حکمران ٹولہ کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا۔