پیرس (عمیر بیگ)پانامہ لیکس کی تحقیق ہو نی چاہئے ، حقیقی جمہوریت کیلئے ضروری ہے کہ با اختیار کمیشن تشکیل دیکر اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر رہنما چوہدری سجاد احمد ڈوگہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ پانا ما لیکس کے بعد شفاف تحقیقات کیلئے وزیر اعظم اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے مستعفی ہو جائیں کیونکہ کسی کو بھی قومی خزا نہ لو ٹنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی