counter easy hit

قادر آباد کراچی محلہ میں ٹرانسفارمر کو اپ گریڈ کردیا ہے،سجاد احمد بٹ

Sajjad Ahmed

Sajjad Ahmed

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت راہنما مسلم لیگ ن سابق امیدوار برائے جنرل کونسلر سجاد احمد بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم این اے حلقہ این اے 106چوہدری جعفر اقبال کو عوامی مسائل حل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ مرحلہ وار ترقیاتی کام کروار ہے ہیں اور علاقائی محرومیوں کا ازالہ کررہے ہیں ہم ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے قادر آباد کراچی محلہ میں ٹرانسفارمر کو اپ گریڈ کردیا تین کھمبوں اور تاروں سے قادر�آباد ، کراچی محلہ کا در ینہ مسئلہ حل ہوگیا جس سے بجلی کی ترسیل میں بہتری آئے گی اور اسی طرح دیگر علاقوں میں وہ عوامی مطالبات پورے کررہے ہیں ہم قاپنے قائد چوہدری جعفر اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مسلم لیگ ن خدمت کا یہ سفر پوری توانائی سے جاری وساری رکھے گی