پیرس(نمائندہ خصوصی)ن لیگی حکومت نے توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کاغذی منصوبوں کے سوا کچھ نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق فرانس چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ اور چوہدری سجاد ڈوگہ نے مشترکہ طور پر یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ 6 مہینوں میں بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کے خاتمہ کے دعوے دار اب توانائی بحران میں اضافہ پر منہ چھپاتے پھر رہے ہیں کیو نکہ لیگی حکومت تین سال گزرنے کے باوجود تاحال عوام سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورہ نہیں کر سکی۔