counter easy hit

کرپشن نے ملک کوتباہ کردیا، چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ،چوہدری سجاد ڈوگہ

Sajjad dugh

Sajjad dugh

پیرس(عمیر بیگ)کرپشن نے ملک کو تباہ کردیا ،ختم کئے بغیر پاکستان کی ترقی کا سوچنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ،پانامہ لیکس کے معاملے پر حکمران عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں لیکن اس سے بھی بڑی کرپشن ہیلتھ،توانائی،تعلیم سیکٹر اور ریونیو ڈپارٹمنٹ میں ہورہی ہے جس میں وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ادارے دونوں ہی ملوث ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ اور چوہدری سجاد ڈوگہ نے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام سے لوٹے اربو ں ڈالر سوئس بینکوں میں پڑے ہیں لیکن سالوں گزرنے کے بعد بھی ان پیسوں کی واپسی تو دور کی بات لوٹنے والوں کا ہی فیصلہ نہ ہوسکا ،ایسے ماحول میں اس بات کی امید نہیں رکھی جاسکتی کہ کوئی کمیشن پانامہ لیکس کی آزادانہ تحقیقات کرسکے گا یا اسکی سفارشات قبول کی جائیں گی۔