پیرس(عمیر بیگ)الیکشن آئندہ سال ہوجائیں گے، وزیر اعظم کے جلسے حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں۔ 2017ء انتخابات کا سال ہو گا کیونکہ حالات قبل از وقت الیکشن کی طرف جارہے ہیں اور وزیر اعظم نے انتخابی مہم بھی شروع کردی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ اور چوہدری سجاد ڈوگہ نے مشترکہ طور پر یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نواز شریف کو منی لانڈرنگ ، ٹیکس چوری اور اثاثے چھپانے کے جرم میں برطرف کرے۔