counter easy hit

نیپرا نے حکومتی نااہلی کا بھانڈاپھوڑدیا، چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ، چوہدری سجاد ڈوگہ

 Sajjad dugh

Sajjad dugh

پیرس(عمیر بیگ) نیپرا نے مشترکہ مفادات کونسل کے سا منے اپنی رپورٹ میں 2015میں بجلی کے بلوں پر مختلف سرچا ر جز لگا کرصارفین کو 65ار ب رو پے کا جھٹکا لگا نے کا اعتراف کر کے حکومتی نا اہلی اور غریب دوستی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ اور چوہدری سجاد ڈوگہ نے مشترکہ طور پر یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکو مت بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں تو ناکا م ہو چکی تھی ا ب اس نے سرچار جز کے ذریعے صارفین کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کا تسلسل برقرار رکھا ہے۔