نیلسن: چئیرمین یورپین پارلیمنٹ انٹرنیشنل ٹریڈمانیٹرنگ گروپ سجاد کریم نے یورپ کے لئے بنگلہ دیشی وزیر خارجی امور محمد شہر یارعالم سے ان کے دفتر میں ملاقات میں رسمی گفتگو کے بعد بنگلہ دیش کی حکومت کو یقین دلایا ہے کہ بنگلہ دیش کے لئے 2020 ء میں جی ایس پی پلس کے حصول میں یورپی یونین مدد کرکے خوشی محسوس کرے گی۔
بنگلہ دیش کے وزیر تجارت طفیل احمد سے بھی ملے اور اپنی ملاقات میں ملک کے تمام متعلقہ مصنوعات کے شعبہ جات پر زور دیا ہے کہ یہ سہولت حاصل کرنے کیلئے آج سے حکمت عملی اور اپناروڈ میپ تیار کرنا شروع کردیں برطانیہ نارتھ ویسٹ سے رکن یورپی پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ میں چئیر مین فرینڈز آف پاکستا ن گروپ سجاد کریم 5 اگست سے شروع ہونے والابنگلہ دیش کا چار روزہ دورہ مکمل کر کے واپس آ چکے ہیں بلجیم میں یورپی یونین کے لئے بنگلہ دیشی سفارت خانہ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق سجاد کریم نے یہ دورہ ‘بنگلہ دیش گارمنٹ مرچنٹس انٹرپرائز ایسو سی ایشن ‘ کی دعوت پر بحیثیت چئیر مین اینٹرنیشنل ٹریڈ مانیٹرنگ گروپ کیا ہے۔
اس دوران انہوں نے چٹاگانگ میں ‘بنگلہ دیش اپارل اینڈ سیفٹی ایکسپو 2015 ‘کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی اور ایسوسی اور ایسوسی ایشن کے چئیر مین سے بھی تفصیلی بات چیت کی ہے تنظیم میں شاملتمام متعلقہ اداروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔وزیر خارجی امور شہر یار عالم نے سجاد کریم سے اپنی ملاقات میں ‘رانا پلاز’ کے حوالے سے جملہ معاملات پر بنگلہ دیشی حکومت اور اداروں کی جانب سے کی گئی پیش رفت سے آگاہ کیا جس میں پچھلے پانچ سالو ں میں تین سو فیصد تک مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ ،لیبر قوانین میں ضروری ترامیم ،مزید ٹریڈیونینزبنانے کی اجازت دینا اور اضافی انسپکٹرز کی تعیناتی جیسے معاملات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے یورپی یونین سے مزید سہولتیں دینے کی استدعا کی جس کے جواب میں سجاد کریم نے معاہدہ میں درج شرائط کو پورا کرنے اور اپنی مصنوعات میں تنوع پیدا کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
جس پر وزیر موصوف شہر یار عالم نے بتایا کہ بنگلہ دیش مزید مصنوعات پر کام کر رہا ہے جن میں فرما سوٹیکل ، سمندری جہاز ،آئی ٹی کے پرزے اورچمڑے کی مصنوعات اور ماحول دوست پٹ سن سے تیار ہونے والی اشیاء شامل ہیں اور یورپی یونین کا شکریہ اداکیا کہ یونین نے 1971 سے آزادی کے بعد ملک کی سوشیواکنامک تعاون دیا جارہا ہے اور سجاد کریم کا بنگلہ دیش کا دورہ کرنے کی دعوت کو قبول کرنے پر بنگلہ دیشی عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا سجاد کریم نے دورے کے دوران اپنی ہونے والی ملاقاتوں کو بڑا مفید قرار دیا اور مستقبل میں بنگلہ دیش یورپی یونین تعلقات میں دھیرے دھیرے اعتماد بڑھے گا۔