پیرس(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی فتح در اصل عوام کی جیت ہے اور بہت جلد مقبوضہ کشمیر بھی پاکستان کا حصہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری سجاد نمبر دار سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس نے یک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے غیور عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ حقیقی لیڈر وزیر اعظم نواز شریف ہیں اور وہ ہی مسئلہ کشمیر کا بہترین حل نکال سکتے ہیں