پیرس(نمائندہ خصوصی) مشرف کے پولنگ ایجنٹ فوج کے آنے پر مٹھائی بانٹنے کی باتیں کررہے ہیں ، سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے قوم کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری سجاد نمبر دار سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے آزاد کشمیر میں بھی دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے ،کیونکہ مسلم لیگ ن کشمیر ی عوام کی حقیقی وکیل ہے۔