ٹنڈوآدم۔(احسان غوری)ٹنڈوآدم کے نواحی گاؤں قیصر گھوٹ کی رہائشی عورت سکینہ زوجہ محمد اسماعیل ہنگورو نے میڈیا کلب ٹنڈوآدم پنہچ کر اپنے حصے کی زمین پر مبینا قبضے کے خلاف احتجاج کیا سکینہ بیگم نے کہا کہ میرے والد کی ملکیت زمین میں سے ۳ تین ایکڑ میرا حصہ بنتا ہے مگر میرے با اثر عزیزوں میہر ہنگورو اور اسکے بیٹے رسول بخش ہنگورو نے میری زمین پر قبضہ کرلیا ہے اور اب میرے حصے کی زمین کا کھاتہ اپنے نام کروانے کے لئے ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ تم لکھ کر دو اور اپنے حصے سے دستبردار ہو جاؤ انہوں نے کہا کہ مجھے اور میرے شوہر کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے صرف ۳۶ گھنٹے زمین دیکر کہا جا رہا ہے کہ باقی زمین ہمیں لکھ کر دو ورنا تمہیں تمہارے شوہر سمیت قتل کر دینگے انہوں نے کہا کہ ایک طرف مجھے میرا حق نہیں دیا جا رہا دوسری جانب میری اور میرے شوہر کی ذندگیوں کو ان سے خطرہ لاحق ہے انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ میری زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے زمین سے قبضہ ختم کرایا جائے