نیو یارک (ویب ڈیسک) گلوکار سلمان احمد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے میدان میں آگئے۔ ٹوئٹر پر سلمان احمد نے بتایا کہ انہوں نے اپنے معروف گلوکار دوستوں کو کہا کہ اس مشکل گھڑی ملک کے نوجوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک ترانا پڑھنا ہے جس کا نام ہے “تجھے سلام ” ہوگا. جس کے لئے بیس سے زائد گلوکاروں نوری، جنید جمشید کے صاحبزادے، ساحر علی بگا اور مہوش حیات سمیت دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ ٹوئٹر پر سلمان احمد نے بتایا کہ انہوں نے اپنے معروف گلوکار دوستوں کو کہا کہ اس مشکل گھڑی ملک کے نوجوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک ترانا پڑھنا ہے جس کا نام ہے ’’ تجھے سلام ہوگا. جس کے لئے بیس سے زائد گلوکاروں نوری، جنید جمشید کے صاحبزادے، ساحر علی بگا اور مہوش حیات سمیت دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا. گلوکار سلمان احمد نے اس ترانے کے ذریعے ملک کے نوجوانوں اور کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کھڑے ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز اور پاک افواج کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے. سلمان احمد خود اس کرونا کے بدترین گڑھ نیویارک میں ہیں جہاں وہ خود بھی کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونےپر سات روز سے قرنطینہ میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے علامات دیکھ کر کورونا وائرس کا خدشہ ظاہر کیا اور آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ سلمان احمد نے بتایا کہ امریکا میں کرونا ٹیسٹ بہت مشکل سے ہو رہا ہے۔امریکا اس وقت کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیایے جہاں 20071 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 522,000 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں. سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست نیویارک میں 8627 افراد ہلاک اور 181026 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
#TujheySalaam @junoonmusic @AliNoor @sahiralibagga @MehwishHayat #Noori #Junoon #COVID19 pic.twitter.com/mCO21iDxZP
— salman ahmad (@sufisal) April 10, 2020