پشاور(ویب ڈیسک) ووٹ فروخت کرنے کا الزام، وزیراعظم بڑی مشکل میں پھنس گئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کی عدالت نے ہرجانہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ عمران خان نے وکیل کی وساطت سے ایک دائر اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ
سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کا ہرجانہ کیس ناقابل سماعت قراردے کرخارج کیا جائے۔ جج نے وزیراعظم کی درخواست مسترد کردی اور فریقین کو 18 جنوری کو ہرجانہ کیس میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت جنوری 2020 کی 18 تاریخ کو ہوگی۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 2018 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سینیٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے والے 20 ارکان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ووٹ فروخت کرنے والوں کے نام بھی لیے تھے جن میں ایک نام فوزیہ بی بی کا تھا۔ بعد ازاں خاتون رکن اسمبلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے عدالت میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا تھا۔ پی ٹی آئی کی سابق ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی نے عمران خان کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانہ کا کیس دائر کیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کی عدالت نے ہرجانہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے