پیرس (یس اردو نیوز)تحریک انصاف کے سینئر راہنما چوہدری سلیم بوہڑا نے انصر ملک کی تحریک انصاف مین آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف ایسے کامیاب تاجروں کے میدان سیاست میں آنے کا خیر مقدم کرتی ہے ۔ ایسے محنتی اور دیانتدار لوگوں کے آنے سے تحریک انصاف مضبوط ہوگی اور چیئرمین عمران خان بہت جلد پاکستان کو ایک مستحکم ملک بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔