اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ معیشت کو عمران خان نے نہیں بلکہ آئی ایم ایف والے چلا رہے ہیں ، یہ ٹیم عمران خان نے تھوڑا بنائی ہے کہ ان کو الزام دیا جاسکے ،کہ قائد اعظم کے سوا جو بھی حکمران آیاہے ۔ وہ یہی کہتاہے کہ پیچھے پیچھے دیکھو لیکن قائد اعظم نے یہ بات نہیں کی تھی کہ پیچھے دیکھو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ہر حکومت نے پیچھے دیکھو پیچھے دیکھو کہتے ہی حکومت کوچھوڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ معیشت کو عمران خان نے نہیں بلکہ آئی ایم ایف والے چلا رہے ہیں ، یہ ٹیم عمران خان نے تھوڑا بنائی ہے کہ ان کو الزام دیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے سوا جو بھی حکمران آیاہے ۔ وہ یہی کہتاہے کہ پیچھے پیچھے دیکھو لیکن قائد اعظم نے یہ بات نہیں کی تھی کہ پیچھے دیکھو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ہر حکومت نے پیچھے دیکھو پیچھے دیکھو کہتے ہی حکومت کوچھوڑا ہے اوراب تحریک انصاف کی حکومت بھی یہی کچھ کررہی ہے ۔ پروگرام میں شریک سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے کہا کہ اس وقت نحیف ونزار معیشت ہے ، ایک کمانے والاہے اوردس کھانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کوسچ بولنا چاہئے کہ ان کی حکومت کی تیاری نہیں تھی ۔ اس وقت مزدور رل گیا اور معیشت کا برا حال ہے ۔انہوں نے کہا کہ دس ہزار ارب قرضے لے لئے گئے ہیں۔ حکومت پچاس لاکھ گھر بنانے تھے لیکن ابھی تک دس ہزار بھی نہیں بنے ۔ ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت احتساب کا نعرہ مار کر میدان میں آئی تھی اور اب تاجروں اوربیوروکریٹس کوبچانے کیلئے نیب کے پرکاٹنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب ملزم زلفی بخاری کابینہ میں بیٹھے ہیں۔ وہ کیوں بیٹھے ہیں ؟اس وقت مہنگائی سے مزدور کا براحال ہے ۔