لاہور (نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی و کالم نگار سلیم صافی نے کہاہے کہ اس وقت تمام بساط جنرل قمرجاوید باجوہ کی بچھائی ہوئی ہے،آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے فیصلے سے پاکستان کی سیاست میں داخلی استحکام کاراستہ بھی ہموار ہوجائیگا ، افغانستان ، کشمیر کے معاملات میں تسلسل کیلئے آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا یہ ایک بہتر فیصلہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا ہے کہ اس وقت تمام بساط جنرل قمرجاوید باجوہ کی بچھائی ہوئی ہے ، افغانستان ، کشمیر کے معاملات میں تسلسل کیلئے آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا یہ ایک بہتر فیصلہ ہے ۔ان کا کہناتھا کہ اس وقت افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے جو بھی پیش رفت ہورہی ہے ، اس میں آرمی چیف کا اہم کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد پاکستان کی سیاست میں داخلی استحکام کاراستہ بھی ہموار ہوجائیگا ۔ پروگرام میں شریک سینئر کالم نگار حسن نثار نے کہا آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ بہت اچھا ہے اور درست فیصلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ وقت کی ضرورت تھی اور مجھے تو کچھ اور سوجھ بھی نہیں رہا تھا ۔حسن نثار کا کہنا تھا کہ حکومت نے یہ فیصلہ بالکل درست کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے میں بطور پاکستانی بہت آرام محسوس کررہا ہوں اور میں یہ توقع بھی کررہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے کوئی توپ نہیں چلائی ۔تحریک انصاف اور ان جماعتوں میں فرق یہ ہے کہ تحریک انصاف نے منی لانڈرنگ نہیں کی ۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے دوسرے سال کے آغاز پر ہی ایک شاندار فیصلہ کیا ہے جس میں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سالوں کے لیے توسیع کر دی ہے۔ جسے پاکستانیوں کی جانب سے سراہاں جارہا ہے۔