اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد کردہ جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں ساڑھے 6 فیصد تک اضافہ کردیا ہے تاہم لائٹ ڈیزل پر عائد ڈیڑھ فیصد جی ایس ٹی کی شرح صفر کردی گئی ہے۔
Sales tax on petrol was 23.5, 40 percent on diesel
ایف بی آر کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول پر عائد جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 20.5 فیصد سے بڑھا کر23.5 فیصد اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد جی ایس ٹی کی شرح 33.5 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کردی گئی ہے تاہم لائٹ ڈیژل پر عائد جی ایس ٹی کی شرح ڈیڑھ فیصد سے کم کرکے صفر کر دی ہے جبکہ مٹی کے تیل پر صفر سیلز ٹیکس کی شرح ہی برقرار رکھی گئی ہے۔