لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)مسلم لیگ(ن) لالہ موسیٰ کے سابق پریس سیکرٹری مرزامحمدعابدنے ایک بیان میں کہاہے کہ محلہ سلیم آباد،میردہ ،ٹھیکریاں موڑکے مکین لالہ موسیٰ شہرسے قریب ہونے کے باوجودسوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں،جس سے عوام احساس محرومی کا شکارہیں ،چوہدری جعفراقبال ایم این اے اپنے اقتدارکے پونے تین سالوں میں ہمارے مسائل کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کررہے ،اس وقت ڈنگہ کے دوردرازعلاقوں کے لوگ سوئی گیس کی نعمت استعمال کررہے ہیں لیکن ہم لالہ موسیٰ شہرسے ایک کلومیٹرکے فاصلہ پرہونے کے باوجودسوئی گیس سے محروم ہیں ،انہوں نے وفاقی وزیرقدرتی وسائل سے مطالبہ کیاہے کہ سلیم آباد میردہ،ٹھیکریاں موڑکے مکینوں کو سوئی گیس فراہم کی جائے۔