اسلام آباد…..چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک معاشی صورتحال کو خطرناک قرار دے چکا ہے،حکومت ترقیاتی بجٹ میں 2سو ارب روپے کی کمی کررہی ہے۔
اسٹیٹ بنک نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کو بتایا کہ خلیجی ریاستوں میں اکانوی کے سست ہونے سے پاکستان کو بیرون ملک سے بھیجی جانے والی ترسیلات میں کمی ہو سکتی ہے،لیکن اس سے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا امکان نہیں ہے۔سلیم مانڈوی والا کا مزید کہناتھا کہ توانائی بحران کا خاتمہ نظر نہیں آ رہا جبکہ بڑی صنعتوں کی پداوار میں کمی ہو رہی ہے۔کمیٹی نے نجی ائیر لائینوں کی طرف سے مسافروں سے زیادہ کرائے وصول نہ کرنے کی مسابقتی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔