counter easy hit

دو تہائی قومی بجٹ قرضوں کی ادائیگی کیلئے استعمال ہورہا ہے،سلیم مانڈوی والا

Salim Mandviwala

Salim Mandviwala

اسلام آ باد ……سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ قومی بجٹ کا دو تہائی حصہ قرضوں کی ادائیگی پراستعمال ہورہا ہے، ان حالات میں پاکستان کے عوام کو ترقی کے موقع میسر نہیں آ سکتے ۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 3 سال کے دوران قرضوں کی ادائیگی میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے ، پیپلز پارٹی کے دور میں سالانہ 1اعشاریہ4 کھرب روپے قرض ادائیگیوں پر استعمال ہورہے تھے ، اب 1اعشاریہ59 کھرب تک پہنچ چکے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ اس وقت ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزاررہی ہے ، حکومت ٹیکس اصلاحات کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، عام آدمی پر ہر ماہ پٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس بڑھا کر مزید ٹیکس لگا دیے جاتے ہیں۔