انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دہشت گردوں کے علاج و معالجے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایم کیوایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے عدالت میں بیرون ملک جانے کی اجازت کے لئے درخواست دائر کی۔ سلیم شہزاد نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ کینسر کے مریض ہیں اور انہیں کیمو تھراپی کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے سلیم شہزاد کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جو 15 جنوری تک کے لیے ہے۔