counter easy hit

بحرین کے نائب سپریم کمانڈر نئے وزیراعظم نامزد

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) بحرین کے نائب سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسیٰ نئے وزیراعظم مقرر کردیے گئے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق بحرین کے فرماں روا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے شاہی فرمان جاری کردیا ہے۔ جس کے ذریعے ولی عہد اور نائب سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حمد بن عيسى آل خليفہ کو نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔واضح رہے کہ بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ خليفہ بن سلمان آل خليفہ بدھ کی صبح امریکہ میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی میت بحرین پہنچائی جائے گی جہاں تدفین میں محدود تعداد میں عزیز و اقارب شریک ہوں گے۔ 84 سالہ شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کی وفات کے بعد فرمان جاری کیا گیا ہے۔ شہزادہ خلیفہ بن سلمان 49 برس تک بحرین کے وزیر اعظم رہے۔ بحرین کے فرماں روا نے وزیر اعظم کی وفات پر جمعرات کے روز سے7 دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران ملک بھر میں پرچم سرنگوں رہیں گے اور سرکاری دفاتر میں تین دن تک تعطیل رہے گی

SALMAN BIN MOHAMMAD, APPOINTED, AS, PRIME MINISTER, BAHRAIN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website