جیل میں دو راتیں گزار نے والے سلو بھائی آج کل کھلی ہوائوں میں آزاد پھر رہے ہیں اور اپنی نئی فلم ’’ریس تھری‘‘ کی عکس بندی کے لئے آج کل کشمیر کی سرینگر وادی میں ہیں۔
جب بات سرینگر کی ہو تو کون نہیں چاہیے گاکہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات نہ ہو؟لہٰذاسلو بھائی نہ صرف خود بلکہ اپنے مکمل کریو اسٹاف کے ہمراہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سےملاقات کیلئے پہنچ گئے ۔
اس ملاقات کی خوبصورت تصویر فلم کے پروڈیوسر ’’رمیش تیواڑی‘‘ نے ٹوئٹ پیغام کے ذریعے جا ری کی ہے ،جس میں انہوں نے محبوبہ مفتی کی میزبانی پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
ریموڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘ ریس تھری میں جیکولین فرنانڈس، انیل کپور، بوبی دیول جلوہ گر ہوں گے۔
واضح رہے کہ فلم اس عید پر15 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔اب دیکھنا یہ ہوگا آیا یہ فلم بھی پچھلی فلموں کی طرح باکس آفس پر کتنا پیسہ بٹورنے میں کامیاب رہتی ہے۔