بالی ووڈ فلم ‘ٹیوب لائٹ کی ناکامی کے بعد سلمان خان فلم ‘ریس تھری کا حصہ بن گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھر پور فلم سیریز ’ریس‘ کا تیسرا سیکوئل بننے جا رہا ہے جس میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ ان کے مد مقابل جیکولین فرننڈس نے انیل کپور کی جگہ لے لی تاہم اب وہ دبنگ خان کے مدمقابل اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ اس فلم سیریز کے پہلے دو سیکوئل میں چھوٹے نواب سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا اور انیل کپور بھی دونوں سیکوئل کا حصہ تھے جبکہ فلم نہ صرف مداحوں کو اپنا دیوانہ بنایا بلکہ باکس آفس پر کامیاب رہی۔ اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال اکتوبر میں کر دیا جائے گا۔