ممبئی : فلم کی کہانی ایک پاکستانی بچی کے گرد گھومتی ہے جو ٹرین چھوٹ جانے کی وجہ سے بھارت میں رہ جاتی ہے لیکن اسے پاکستان پہنچانے کی ذمہ داری دبنگ خان اٹھاتے ہیں۔
فلم کے ہدایت کار کبیر خان ہیں جبکہ کاسٹ میں کرینہ کپور اور نوازالدین صدیقی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہیں۔ فلم میں دیگر گلوکاروں کے ساتھ عاطف اسلم نے پہلی بار دبنگ خان کیلئے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
فلم کی نمائش رواں سال عید پر کی جائے گی جبکہ فلم کے گانے پہلے ہی مقبول ہو رہے ہیں۔