ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے اپنی سابق گہری دوست باربی ڈول کترینہ کیف کو بالی ووڈ کی سب سے زیادہ محنتی اداکارہ قراردے دیا ہے۔
سلمان خان اور کترینہ کیف علیحدگی کے ایک لمبے عرصے کے بعد پھرسے ایک دوسرے کی قربت میں گرفتار ہوتے جارہے ہیں جہاں اداکارکی جانب سے مسلسل کترینہ کے بہترین کرئیرکی منصوبہ بندی کی جاتی ہے جب کہ انہوں نے کترینہ کو بالی ووڈ کی سب سے محنتی اداکارہ بھی قرار دے دیا ہے۔ اس حوالے سے انٹرویو کے دوران سلمان خان کا کہنا تھا کہ پوری بالی ووڈ میں اداکارہ بہترین اورسب سے محنتی اداکارہ ہیں جب کہ نیویارک میں سجنے والے 18 ویں آئیفا ایوارڈزمیں بھی دونوں ساتھ ساتھ نظر آئے اورایک دوسرے کی تعریفوں کے پل باندھتے رہے۔ سلمان خان کا بالی ووڈ میں اپنے 30 سالوں پرمبنی کرئیرکے حوالے سے بھی کہنا تھا کہ 30 سالوں سے انڈسٹری سے جڑے رہنے کے بعد اب انہیں فلم کی کہانی کے حوالے سے یہ علم بہت اچھے سے ہے کہ کون سی کہانی چلتی ہے اور کون سی نہیں۔ واضح رہے کہ اداکارجلد ہی اداکارہ کترینہ کے ساتھ فلم ٹائیگرزندہ ہے میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے جو رواں سال 22 دسمبر کوسنیما گھروں کی زینت بنے گی۔