ممبئی……بجرنگی بھائی جان نے نیا سال شروع ہوتے ہی تمام بالی وڈ اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
رواں مالی سال میں ایڈوانس ٹیکس جمع کرانے میں سلمان خان نے تمام بالی وڈ اسٹارزکو پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق سلمان خان نے بیس کروڑ ایڈوانس ٹیکس ادا کیا ہے۔گذشتہ برس سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان نے دنیا بھر سے چھ سو کروڑ جب کہ پریم رتن دھن پایو نے دو سو کروڑ روپے بٹورے تھے۔جب کہ اکشے کمار سولہ کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔اس کے بعد نمبر آتا ہے بالی وڈ راک اسٹار رنبیر کپور کا جنہوں نے گذشتہ برس دو فلاپ فلمیں ممبئے ویلوٹ اور تماشا دے کر بھی ادا کئے پورے پندرہ کروڑ روپے۔فلم دل والے کی کمائی سے ناخوش کنگ خان اس بار ٹیکس جمع کرانے کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے،انہوں نے اس سال چودہ کروڑ روپے ٹیکس جمع کرایا۔فلم پیکو اور وزیر باکس آفس پر دھوم تو نہ مچا سکیں لیکن امیتابھ بچن نے پھر بھی آٹھ کروڑ پچھتر لاکھ روپے ٹیکس جمع کرا کر پایا پانچواں نمبر۔