بیماری سے بدترین درد کا شکار ہوتا ہوں، لیکن گھٹنے ٹیکنے کے بجائے اس سے مقابلے کے لئے اپنے آپ کو مضبوط بنایا:بالی ووڈ ادا کار
ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے پہلی بار اپنی بیماری”فیشل نرو ڈس آرڈر” کے بارے میں میڈیا کو بتا دیا۔ اس بیماری کو خودکشی کرنیوالی بیماری سے بھی تشبیہ دی جاتی ہے کیونکہ اس میں انسان کو شدید درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سلمان خان نے اپنی بیماری کے بارے میں پہلی بار بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اعصابی بیماری “فیشل نرو ڈس آرڈر”جس کو “ٹریگمینل نیورالجیا”بھی کہتے ہیں نے ان کو پہلے سے زیادہ بڑھ کر محنت کرنے اور اداکاری کو سنجیدگی سے لینے کی تحریک دی۔
سلمان خان نے بتایا کہ اس بیماری سے وہ بدترین درد کا شکار ہوتے ہیں لیکن انھوں گھٹنے ٹیکنے کے بجائے اس سے مقابلے کے لئے اپنے آپ کو مضبوط بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ دبئی میں فلم ٹٰیوب لائٹ کے گانے “ریڈیو” کی لانچنگ کے موقع پر بھی وہی پرانی درد کا سامنا کرنا پڑا جو مجھے 2001 میں واپس لے گئی۔ سلمان نے کہا کہ درد کتنا بھی زیادہ ہو انھیں اس بات کا ادراک ہے کہ اپنے سین میں کسی متبادل کی گنجائش نہیں ہے۔