counter easy hit

سلمان خان کیخلاف مہاراشٹر حکومت کی اپیل کی سماعت آج ہوگی

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی……ہٹ اینڈرن کیس میں بھارتی سپریم کورٹ میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رہائی کےخلاف مہاراشٹر حکومت کی اپیل کی سماعت آج ہوگی۔
مہاراشٹر حکومت نے 22 جنوری کو سلمان خان کی رہائی پر ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پٹیشن اپیکس کورٹ میں دائر کی تھی جس کی سماعت سپریم کورٹ آج کرے گی ۔سلمان خان نے درخواست دائر کی تھی کہ عدالت کو مہاراشٹر حکومت سے پہلے ان کا موقف سننا چاہیےاور آج کی سماعت میں بالی ووڈ اداکار کو اپنا موقف پیش کرنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال دس دسمبر کو ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں کلین چٹ دے دی تھی۔