ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان نے فلم ’ریس 3‘ سے ڈسٹری بیوشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔
دو دہائیوں سے زائد عرصے سے بالی وڈ نگری پر راج کرنے والے اداکار سلمان خان کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ پروڈیوسر بھی ہیں۔سلو میاں کے پروڈکشن ہاؤس ’سلمان خان فلمز‘ کے بینر تلے بننے والی فلموں میں ’بجرنگی بھائی جان‘، ’ہیرو‘ اور ’ٹیوب لائٹ‘ شامل ہیں۔لیکن اب سلو میاں نے فلم ڈسٹری بیوشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے جس کا آغاز اپنی فلم ’ریس 3‘ سے کریں گے۔فلم ’ریس 3‘ ٹپس فلمز اور سلمان خان فلمز کے مشترکہ بینر تلے بن رہی ہے جس کے بعد اب فلم کے ڈسٹری بیوٹرز بھی یہی دو پروڈکشن ہاؤس ہیں۔اس حوالے سے سلمان خان کا کہنا تھا کہ ان کا خواب اپنے سنیما تھیٹر بنانے کا ہے جس کے لیے انہیں کافی سوچ سمجھ کر چلنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے تھیٹر کھولنے کے لیے ایکزیبیٹر اور ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے بہت کچھ کرنا ہے لیکن ’ریس 3‘ کا ڈسٹری بیوٹر بن کر میں نے اس حوالے سے پہلا قدم اٹھا لیا ہے جس سے امید ہے میرا مقصد پورا ہوگا۔یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ 15 جون کو عید کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے جس کی کاسٹ میں میں ان کے ساتھ بوبی دیول، انیل کپور، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ شامل ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بالی وڈ کے ’سلطان‘ سلمان خان نے اس بار بھی عید پر ’ریس‘ لگانے کے لیے انٹری دے دی ہے۔
عید میٹھی ہو اور اس پر سلمان کی فلم ریلیز ہونے جارہی ہو تو سینما جانے والوں کی عید کا مزا دوبالا ہوجا تا ہے۔سلمان خان ہر عید پر ‘انٹرٹینمنٹ کی عیدی’ بانٹتے ہیں اور خود کروڑوں روپوں کے ساتھ تالیاں اور سیٹیاں سمیٹ کر لے جاتے ہیں۔ بالی وڈ والے کہتے ہیں، ‘لگتا ہے کہ باکس آفس پر عید آتی ہی سلمان کے لیے ہے’۔بالی وڈ میں 2009 سے پہلے عید کو فلموں کی ریلیز کے لیے اتنا موزوں نہیں سمجھا جاتا تھا، جتنا کرسمس اور دیوالی کے تہواروں کو اہمیت دی جاتی تھی لیکن سلمان اور عید کی جوڑی نے سال کی سب سے بڑی ’ریلیز ڈیٹ‘ اِسی دن کو بنادیا ہے۔ اب عید کے دن پر مکمل کنٹرول سلمان خان کا ہے، کوئی اور اِس دن فلم ریلیز کرنے کا سوچتا بھی نہیں۔ بالی وڈ میں 100، 100 کروڑ کا بزنس کرنے والی مسلسل 12 فلمیں دینے والے واحد سپر اسٹار کی یہ فلمیں دنیا بھر سے 42 ارب روپوں کا بزنس کرچکی ہیں۔سلمان کی عید پر ریلیز ہونے والی پچھلی 7 فلمیں صرف بھارت میں 14 ارب اور دنیا بھر میں 26 ارب روپوں سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہیں۔ آئیے آپ کو ہر سال عید پر سلمان کے کمال کی کہانی سناتے ہیں۔