تھانہ روات کی حدود میں موضع پکھوال کے رہائشی سلیمان مرتضی کی سات سالہ بچی سے زیادتی
تفصیلات کے مطابق پکھوال کے رہائشی اوباش نوجوان واجد ولد مظہر حسین نے ویران جگہ لے جا کر زیادتی کی بچی کو بے ہوشی کے دورے متاثرہ خاندان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچی گزشتہ روز برف لینے کے لیے اپنے بھائی کے ہمراہ گلی میں جارہی تھی کہ واجد نامی شخص پکڑ کر ویرانے میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا بچی نے واقعے کی تصدیق کی بچی کی والدہ نازیہ سلیمان نے بتایا کہ صبح جب ہم پولیس کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر بگا شیخاں لیکر گئے تو ہسپتال کے عملہ نے ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا اور نہ کوئی دوائی دی جبکہ بچی کو صبح سے بے ہوشی کے دورے پڑ رہے ہیں انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں دوسری جانب سے ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضی نے میڈیا کے رابطے پر واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ چند دنوں میں ڈی این اے رپورٹ آجائے گی